ناروے،13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ناروے کے تمام تعلیمی اداروں میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر برائے تعلیم و تحقیق توربژورن روئے ایزاکسن نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ناروے کینرسریوں، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے لباس پہنے جائیں، جو پورے چہرے کو ڈھانپ دیتے ہوں۔ اس اقدام کی وجہ یہ بتائی گئی کہ چہرے کا مکمل نقاب طالبات اور اساتذہ کے مابین بہتر ابلاغ کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ ناروے کی حکومت نے گزشتہ برس ہی چہرے کے مکمل نقاب اور پورے جسم کو ڈھانپنے والے برقعے کے استعمال پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا تھا۔